Al Quran Complex

House No3, Gillani Street, Aziz Bhatti Road, Lalkurti, Rawalpindi, 44000
Al Quran Complex Al Quran Complex is one of the popular Public Service located in House No3, Gillani Street, Aziz Bhatti Road, Lalkurti ,Rawalpindi listed under Education in Rawalpindi ,

Contact Details & Working Hours

More about Al Quran Complex

قرآن کمپلیکس چند سطور میں
یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس سے ہر عمر اور صلاحیت کے افراد کو مختلف کورسز کے ذریعے سکھانے کا ارادہ کیا گیا ہے۔اس میں مندجہ ذیل شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں:
1. قسم تصحیح التلاوہ : اس میں مختصردورانیے میں قرآن کریم کو تجوید کے ساتھ عربی لہجہ میں پڑھنا سکھایا جائے گا۔
2. قسم الحفظ: اس میں انتہائی کم مدت میں عربی لہجہ میں منزل کی پختگی کے ساتھ حفظ کروایا جائے گا ۔
3. قسم المراجعہ:جو افراد حفظ کر کے بھول چکے ہیں یا کچا پکا یاد ہے ان کی منزل کو پختہ کروانے کے ساتھ عربی لہجے کی مشق کروائی جائے گی۔
4. قسم الاجازات:جو حضرات پختہ حفاظ ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ ہمارا ادارہ انہیں سند فراہم کرے تو انکا معیار کے مطابق امتحان لیا جائے گا پھر انہیں اسناد دی جائیں گی ۔
5. قسم لغۃ القرآن :اس میں عربی زبان سکھانے کے لئے مختلف کورسزڈیزائن کرکے حلقات قائم کیے جائیں گے ۔
6. قسم فہم القرآن :اس میں دورات القرآن اور دروس القرآن کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائیگا ۔
7. قسم تدريب المعلمين والمعلمات :تمام شعبہ جات سے متعلقہ اساتذہ و معلمات کی ٹریننگ کروائی جائے گی اور اس کے لئے پلان تیار کئے جائیں گے ۔
ہمارا پیغام
اللہ تعالیٰ نے انسانیت پر سب سے بڑا احسان کیا کہ اپنی صفت کلام میں سے قرآن کریم عطاکیا ،اس کا علم حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض منصبی ہے اور ہم سب کو اس کے لئے جدو جہد کرنی چاہیے ۔
ہمارا خواب
ایسی مسلمان نسلیں وجود میں آئیں جو قرآن کو زندگی میں ختم کرنے اور زندگی قرآن میں ختم کرنے کے فرق کو سمجھتی ہو ں اور اس پر عمل پیرا ہوں ۔
ہمارے اہداف
1. قر آن کریم کو تجوید کے ساتھ پختہ یاد کروایا جائے اور عربی لہجہ میں اس کی تلاوت سکھائی جائے۔
2. ایک نہایت آسان طریقہ تدریس وضع کیاجائے جس سے بہت کم وقت میں بآسانی مطلوبہ ہدف حاصل کرنا ممکن ہو ۔
3. قراء اور حفاظ کی ایک نسل تیار کی جائے جو قرآن کریم کے آداب واخلاق کی حامل ہو ۔
4. ہماری نسلیں قرآن و حدیث سے بالمشافہ ہدایت حاصل کرنے کی اہلیت حاصل کریں اور ان کی روشنی میں اپنے عمل کو تبدیل کریں ،اس کی راہیں ہموار کرنا ۔
5. لوگوں کے دلوں سے قرآن کی جھجک دور کر کے قرآن کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کرنا ۔
6. قرآن کمپلیکس اور اس سے منسلک اداروں کی قرآن کریم کے لئے خدمات کو فعال کرنا اور حرمین شریفین سے مربوط کرنا ۔
7. عالم اسلامی میں قرآن کریم حفظ کرنے کی ثقافت کواور اس کی طرف ترغیب کو عام کرنا ۔
8. امت کو مقاصد قرآن پر کھڑا کرنے کے لئے نہایت آسان قرآن فہمی کے کورسز کو ڈیزائن کرنا اور انہیں متعارف کروانا ۔
9. قرآن فہمی کی راہ ہموار کرنے کے لئے اس کی زبان "عربی" کے سکھانے کے لئے آسان ،مختصر کورسز ڈیزائن کر کے متعارف کروانا ۔
10. لوگوں کو قرآن کریم سے قریب لانے کے لئے دروس القرآن کا ماحول ہموار کرنا ،اور ان دروس کے ذریعے مختلف شکلوں تفسیر القرآن سے لوگوں کو متعارف کروانا ۔
11. جگہ جگہ دورات القرآن کا قیام کروانا اور انہیں مفید تر بنانے کے لئے مسلسل ٹریننگز کا اہتمام کرنا ۔
12. کمپلیکس میں ،دیگر مراکز اورگھروں میں قرآن کریم کی تعلیمات کو عام و آسان کرنے کے لئے مختلف پروگراموں ،کورسز ،حلقات کا اہتمام کرنا

Map of Al Quran Complex