Free Eye Hospital for Zakat deserving Patients by SMWT Ryk

Abbasia Town, Near Challan Wala Pul, Rahimyar Khan, 64300
Free Eye Hospital for Zakat deserving Patients by SMWT Ryk Free Eye Hospital for Zakat deserving Patients by SMWT Ryk is one of the popular Hospital located in Abbasia Town, Near Challan Wala Pul ,Rahimyar Khan listed under Hospital in Rahimyar Khan ,

Contact Details & Working Hours

More about Free Eye Hospital for Zakat deserving Patients by SMWT Ryk

شیراز محمود ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام جنوبی پنجاب میں زکوۃ کے مستحق مریضیوں کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے آنکھوں کے مفت ہسپتال کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ دنیا کی جدید مشینری وآلات سے آراستہ ہسپتال کی اپنی عمارت میں معروف ڈاکٹر آئی سرجن رضا اللہ خان مزاری ودیگر نامور ڈاکٹر ز زکوۃ کے مستحق مریضوں کےلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ٹرسٹ کے بانی رکن شیراز محمود نے بتیا کہ انہوں نے 2015 میں اپنی650 گز قطعہ کمرشل اراضی واقع عباسیہ بنگلوز رحیم یارخان ٹرسٹ کے نام وقف کر دی اور شیراز محمود ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام آنکھوں کے مفت ہسپتال کی بنیاد رکھی 11000 سکوائر فٹ پر مشتمل اس تین منزلہ ہسپتال کی تعمیر 2016 میں مکمل ہوگئی ۔ جدید مشینری و آلات سے آراستہ اس نئے ہسپتال کا مقصد خطہ کے زکوٰۃ کے مستحق آنکھوں کے مریضوں کو ایک مناسب جگہ پر آنکھوں کے بہترین علاج کی مفت سہولیات مہیا کرنا ہے۔ تاکہ غربت کی وجہ سے کوئی غریب آنکھوں کے علاج سے محروم نہ رہے آنکھوں کے اس مفت ہسپتال کے قیام سے آنکھوں کے غریب مریضوں کو مختلف مقامات پر فری آئی کیمپس کے انتظار کی ضرورت نہیں۔ ان فری آئی کیمپس میں آپریشن کے بعد کے مسائل کی وجہ سے بھی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا۔
آنکھوں کے اس مفت ہسپتال میں جنس، ذات، مذہب، فرقہ اور زبان کی وجہ سے کسی سے امتیاز نہیں برتا جاتا سب مریضوں کو برابری کی بنیاد پر علاج کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ غریب مریض کو خودداری اور وقار کی مد نظر رکھتے ہوئے پوری محنت ، لگن اورہمدری کے ساتھ علاج کیا اتا ہے۔ بانی رکن شیراز محمود نے اپیل کی کہ یہ ہسپتال صرف زکوۃ کے مستحق مریضوں کیلئے ہے۔ لہذا صاحب حیثیت افراد یہاں سے مفت علاج کروا کر کسی غریب مستحق کی حق تلفی نہ کریں۔

Map of Free Eye Hospital for Zakat deserving Patients by SMWT Ryk

OTHER PLACES NEAR FREE EYE HOSPITAL FOR ZAKAT DESERVING PATIENTS BY SMWT RYK